کوئٹہ:(بیورورپورٹ)سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کاافسروں کی رہائش گاہوں پر حملہ،اے ڈی سی ریونیو لڑتے ہوئے شہید،دہشتگردوں نے افسروں کی رہائش گاہیں نذر آتش کردیں اور بینک لوٹ لیا۔
فتنہ الہندوستان کے 20 سے 30دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سوراب بازار میں داخل ہوئے، سافٹ ٹارگٹ بینک ،مارکیٹوں کو نشانہ بنایا،عام بلوچ خواتین ، بچوں پر تشدد کیا،بلوچ بچوں ، خواتین کو بچانے کے دوران اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بلیدہ سے تعلق رکھنے والے سوراب کے اے ڈی سی آر ہدایت بلیدی نے جام شہادت نوش کیا ،ایف سی کو دیکھ کر دہشت گرد فرار ہوگئے،فتنہ الہندوستان نے بلوچ علاقوں اور خواتین و بچوں کو ٹارگٹ کر کے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا بلوچستان ،بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا دہشتگردوں نے سوراب میں بینک، انتظامی افسر کی رہائش گاہ پر بزدلانہ حملہ کیا،ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ،سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا اور مختلف سرکاری افسروں کے گھر جلادئیے۔
شاہد رند نے کہاحملے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ہدایت بلیدی لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دےکر بہادری کی نئی مثال قائم کردی، اے ڈی سی کی رہائش گاہ پر خواتین ، بچے موجود تھے، بھارتی پراکسیز نے دشمن کی ایما پر حملہ کیا،ہر سازش ناکام بنائیں گے،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















