باکو،لاچین:(مشرق نیوز) آذربائیجان نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان کردیا۔
سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا پاکستان،ترکیہ ،آذربائیجان مشترکہ تاریخ و ثقافت میں بندھے ہیں،2020 میں ہونےوالی جنگ میں ترکیہ ،پاکستان نے بھرپور ساتھ دیا،تینوں ممالک مشترکہ اہداف کے حصول کےلئے ملکر آگے بڑھ رہے ہیں،آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ،منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
الہام علیوف نے کہاپاکستان ،ترکیہ کےساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں اور تعاون علاقائی استحکام کےلئے اہم ہے،ترکیہ ،پاکستان کےساتھ سیاحت کے شعبے میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں،آذری صدر نے کہاپاک بھارت کشیدگی انتہائی پریشان کن تھی، تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے، حالیہ جنگ میں آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاتینوں ملکوں کے تعلقات باہمی احترام ، اعتماد پرمبنی ،سٹرٹیجک شراکت داری کومضبوط بنانے کے خواہاں ہیں،باہمی تعاون ، مشترکہ مفاد کے کئی منصوبوں پر اتفاق کیا، پاک بھارت جنگ کے دوران یکجہتی کے شاندار مظاہرے پر پاکستان اورآذربائیجان کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، یقین ہے آذربائیجان کے آزاد ہونےوالے علاقوں میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔
اردوان نے کہا آنےوالے وقت میں وزرائے خارجہ تینوں ملکوں کی ترقی کے منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، تجارت، سرمایہ کاری ، دفاع ، دہشتگردی کےخلاف جنگ مشترکہ عزم ہے، ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تعاون پر خصوصی توجہ دی جائےگی،ترکیہ کے صدر نے کہاپاکستان ،بھارت کے درمیان جنگ بندی باعث اطمینان ہے، امید ہے پاک بھارت سیز فائر مستقل طور پر ہوگا،کشیدگی کے دوران وزیراعظم شہبازشریف و دیگر کی مدبرانہ قیادت کو سراہتا ہوں،خطہ سٹرٹیجک اعتبار سے بہت اہم ہے، مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، اسرائیل کی فلسطین میں خونریزی قابل مذمت ،غزہ میں بچوں کو وحشیانہ انداز میں قتل کیا جا رہا ہے، خطے کا امن تباہ کرنے والوں کےخلاف کھڑے ہوں گے۔
دریں اثناکالاچین میں آذربائیجان کی یوم آزادی پر تقریب ہوئی ،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ودیگر نے شرکت کی۔
خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماوں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے،تینوں ممالک کا تعاون مزید مستحکم ہوگا،سہ فریقی اجلاس میں تینوں رہنماو¿ں نے سٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان 3 ملک مگرایک قوم ہےں،ہر اچھے اور برے وقت میں ساتھ کھڑے رہیں گے، آذربائیجان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے، کاراباخ کی آزادی سے آذربائیجان مزید مضبوط ہوا ۔
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ



















