اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایچ ای سی سے برخاست کئے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم کی عہدے پر بحالی اور حکم امتناع کی فوری استدعا مسترد کر دی گئی۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ڈاکٹر ضیا القیوم کی عہدے پر بحالی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایچ ای سی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے ایسے حکم امتناع جاری نہیں کر سکتے، پہلے جواب آجانے دیں، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات ہیں اداروں اور ایچ ای سی کے کام میں مداخلت نہیں کرنی، نوٹس کر کے جواب مانگ لیتے ہیں جواب آ جائے تو پھر دیکھیں گے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کی عہدے پر بحالی استدعا مسترد


















