عمران خان حکومت سے مذاکرات نہیں چاہتے:رانا ثنا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ،عمران خان حکومت سے مذاکرات نہیں چاہتے۔

اپنے بیان میں رانا ثنا نے کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ذاتی کو قومی مفاد پر ترجیح نہ دیں،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلئے عدالت سے رجوع کریں،عمران خان حکومت کےساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے لیکن پھر بھی حکومت اپوزیشن کےساتھ بیٹھ کر ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے،ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں،بجٹ سے عوام خوش ہوجائیں گے۔