عوامی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ترجیح ہے: خواجہ سلمان رفیق
لاہور ( اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 28 واں اجلاس، صوبائی وزراءسید عاشق حسین کرمانی اور بلال اکبر خان کی شرکت۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کے دوران موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت۔اجلاس نے مختلف اضلاع میں 7 نئے تھانوں کے قیام کی منظوری دی۔ کابینہ کمیٹی کی جانب سے خضدار میں معصوم بچوں کی سکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کابینہ کمیٹی کی سیالکوٹ میں یکم جون کو ہونے والے ضمنی انتخاب پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کو آٹومیٹڈ ڈی این اے ایکٹریکشن سسٹم کے قیام کیلئے 105 ملین کے فنڈز کی منظوری۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محکمہ صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اوّلین ترجیح ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر قیام امن کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، تمام ہوٹلز اور ریسٹ ہاو¿سز کی ہوٹل آئی سافٹ ویئر پر رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر غیر قانونی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سید عاشق حسین کرمانی، سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور متعلقہ اداروں سے حکام کی شرکت پنجاب بھر سے کمشنرز، ڈی سیز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔


















