بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کےلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر


لاہور: (کورٹ رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کےلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

شہری اشبا کامران نے موقف اختیار کیابلاول بھٹو بیک وقت پی پی ،پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے رکن ہیں جو الیکشن ایکٹ کے تحت غیرقانونی ہے،کسی بھی رکن کو ایک وقت میں 2 سیاسی جماعتوں کی رکنیت رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی بلاول بھٹو زرداری الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ،رکن قومی اسمبلی کے طور پر نااہل قرار دیا جائے۔