پاکستان چین کا سٹرٹیجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پراتفاق

بیجنگ:(مشرق نیوز)پاکستان چین نے سٹرٹیجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پراتفاق کرلیا۔

دونوں ممالک کے مذاکرات میںوزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ یی نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کی،پاک چین سٹرٹیجک پارٹنرشپ، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،اسحاق ڈار نے بھارت کےساتھ حالیہ کشیدگی پر چین کو آگاہ کیا اور بھارت کے ”جھوٹے بیانیے“ کو مسترد کردیا،دونوں ممالک نے زور دیا پاکستان ،چین کے درمیان اعتماد ،تعاون پر مبنی شراکت داری خطے میں امن و استحکام کےلئے اہم ہے،ملاقات کے اختتام پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاو (Liu Jianchao) کی وفد سمیت ملاقات ہوئی،سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیاگیا،اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا،یو جیان چاو نے کہا چین پاکستان کا آئرن برادر ہے اور پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔