اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنا فخر قراردےدیا۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر نے کہا پاکستانی میڈیا کابھارتی میڈیا کو دیا گیا جواب یادگار ہے ہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی،پورے معاملے میں میڈیا کا کردار شاندار رہا ،ذمہ دارانہ کردار پر فخر ہے،پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا۔
پاکستانی میڈیا پرفخر ،قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا،آرمی چیف


















