اسلام آباد،پشاور: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کہاہے مذاکرات کےلئے تیار ہیں مگر ڈیل کی باتیں درست نہیں ،بس بہت ہوگیا،سیاسی سیزفائر ہونا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاسیاسی سیز فائر ملک ،سسٹم کےلئے بہتر ہے،کوئی بیک اور فرنٹ ڈوررابطے نہیں،بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے ،بہت ہوگیا معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے،ملک مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہونا چاہیے،پا ک فوج نے بھارتی تکبر کو خاک میں ملادیا۔
دریں اثنامرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا پاک فوج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے،دنیا کو بتادیاشاہین کی طاقت ہے کیا،مذاکرات کےلئے تیار ہیں مگر ڈیل کی باتیں درست نہیں ،آپ جوڈیشل کمیشن بھی نہ بنائیں اور مان جائیں ایسا نہیں ہوسکتا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہااگر کوئی خیبر پختونخوا میں کرپشن کے پیسے پی ٹی آئی دھرنوں اور 9 مئی میں استعمال کرنے کی بات کر رہا ہے تو کے پی کے میں کسی نمائندے سے پوچھ لیں تو اچھا ہوگا،مزاحیہ الزام لگانا پی ٹی آئی پر مذاق ہے، پہلے کرپشن ثابت تو کریں۔
بس بہت ہوگیا،سیاسی سیزفائر ہونا چاہیے،پی ٹی آئی
















