فیصل آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے فیصل آباد کے تاریخی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم کا آغاز کردیا۔
پنجاب میں 8سال بعد دوبارہ لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز ہوا،وزیراعلیٰ نے فیصل آباد کے طلبہ کےلئے 13thجنریشن کور آئی سیون کا شاندار تحفہ دیا،فیصل آباد ڈویژن میں ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کابھی آغاز ہوگیا، مریم نوازنے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کے چیک دئیے،وزیراعلیٰ کی آمد پر فیصل آباد کے طلبہ نے بے مثال جوش و خروش سے نعرے اور تالیاں بجائیں،مریم نواز نے تقریب میں آمد پر ہاتھ ہلا کر طلبہ کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا۔
طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پورٹریٹ اور پنسل سکیچ پیش کئے،جی سی یونیورسٹی کی طالبات نے خوبصورت شال کے تحائف پیش کئے، مریم نواز نے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر سے نشستوں پر جاکر ملاقات کی،وزیراعلیٰ اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں،طلبہ کو لیڈیز پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، مریم نواز نے طالبعلم عبداللہ رضا کو پر تاثیر تلاوت قرآن مجید اور طالبہ نے نعت پیش کرنے پر مبارکباد دی”میری سرحد پہ پہرا ہے ایمان کا“ وزیراعلیٰ نے قومی ترانہ پیش کرنے پرطلبہ کو انعام دیا، مریم نواز طلبہ کی درخواست پر خود بھی قومی ترانے میں شامل ہوگئیں،تقریب میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سے لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پرخصوصی ڈاکو مینٹری پیش کی گئی۔
ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کے تحت لیپ ٹاپ 2 سے 5 سال اور تیسرے سے آٹھویں سمسٹر کے 4075طلبہ کو ملیں گے،فیصل آباد ڈویژن کے سرکاری کالجز، میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے طلبہ کےلئے 10کروڑ روپے سے زائد کے سکالر شپ ملیں گے،فیصل آباد میں کالجز کے1531طلبہ کو 29 لاکھ،میڈیکل کالجز کے 82 طلبہ کو 4 لاکھ،اور یونیورسٹیز کے 2462 طلبہ کو 67 لاکھ کے سکالر شپ ملیں گے،ڈویژن کے طلبہ کو 5928 لیپ ٹاپ دئیے گئے،سرکاری یونیورسٹیاں کے طلبہ کو 4224، میڈیکل کالج کے 319 طلبہ اور کالجز کے 1385 طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے گئے، طالبات نادیہ انور اور عثمان تبسم نے لپپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالر شپ پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز طلبہ میں گھل مل گئیں، طالبات سے ہاتھ ملائے اورسلیفیاں بنوا ئیں،وزیراعلیٰ نے طلبہ سے مل کر ”پاکستان زندہ باد “کا فلک شگاف نعرہ لگایا۔
ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا 10 مئی کا مقابلہ پاکستان نے 0-6 سے جیت لیا، افواج پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی جس دشمن سے ہمارا مقابلہ تھا وہ تعداد اور وسائل میں ہم سے بڑا تھا، افواج پاکستان نے جنگ لڑی اور قوم نے ان کو سپورٹ کیا، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، آج تمام پاکستانیوں کو خود پر فخر ہے، ہم صرف جنگ نہیں جیتے بلکہ تمام بچوں کا مستقبل روشن ہوا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پہلے بھی کہتی تھی بچوں کو اداروں کےخلاف نفرت اور تقسیم سکھائی جا رہی ہے، شاہراہوں پر جہازوں کے ماڈل تاریخ یاد رکھنے کیلئے لگائے گئے، ماضی میں جہازوں کے ماڈلز کو آگ لگائی گئی، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی، آگ لگائی گئی۔
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
















