بھارتی فوج ہمیں ڈرا دھمکا نہیں سکتی، ملکی سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف کے بیانات کی ویڈیو شیئر
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا بخوبی جانتے ہیں،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے آپریشن” بنیان مرصوص“ کی کامیابی کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بیانات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ملکی سالمیت اور خود مختاری کے حوالے سے بات کرنے سنا جا سکتا ہے،ویڈیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہہ رہے ہیں الحمدللہ! تاریخ نے یہ ثابت کیا افواج پاکستان اور قوم ہر جارحیت کےخلاف پوری قوت سے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں،علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کےلئے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا 13 لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی، ہمارے آباو¿ اجداد نے اور ہم نے اس ملک کو بنانے کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا ہم بھارت کی طاقت، مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں، اب ہمارے جواب کا انتظار کرو،دفاعی ماہرین کے مطابق دنیا نے دیکھا افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت پر کس طرح منہ توڑجواب دے کر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، افواج پاکستان نے اپنے جذبہ شوق شہادت اور عمل سے یہ ثابت کر دیا دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتی،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کےخلاف 22 اپریل سے 10 مئی تک ہونے والی جھڑپوں کو معرکہ حق کا نام دیا، 10 مئی کو پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کےخلاف آپریشن”بنیان مرصوص“ کامیابی سے مکمل کیا،بھارت کی 6 اور 7 مئی کی شب سے جاری بزدلانہ جارحیت کے جواب میں ”معرکہ حق“ آپریشن شروع کیا گیا، بھارتی افواج کی جارحیت میں خواتین، بچے، بزرگوں سمیت متعدد بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے،آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان نے مظالم کا بدلہ لینے اور انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جوپورا کر کے دکھایا،ہم رب ذوالجلال کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں ظلم کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کی توفیق دی۔ اعلامیہ میں لکھاگیا اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو حکم دیا ہے ظلم کا بدلہ لیا جائے اور ہم اسی عاجزی کےساتھ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں، ہم اپنے ان شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن پر اپنی جان قربان کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہیں،آئی ایس پی آر نے جنگ میں حصہ لینے والے سپائیوں، افسران، پائلٹس، ملاحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ کی جرا¿ت، پیشہ وارانہ مہارت اور قربانی کی وجہ سے میدان جنگ میں کامیابی ممکن ہوئی، پاکستانی قوم کی ثابت قدمی، دعاو¿ں اور اخلاقی حمایت نے مسلح افواج کو حوصلہ کیا جبکہ نوجوان نسل نے سائبر اور انفارمیشن وارفیئر میں پہلی صف کے سپاہی بن کر اپنا کردار ادا کیا،آئی ایس پی آر نے جنگ کے دوران بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کیخلاف آہنی دیوار بن کر کھڑے ہونے پر ملکی میڈیا کا شکریہ ادا کیا جبکہ دفتر خارجہ اور سفارتی عملے کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے اس دورانیے میں پاکستان کے مو¿قف کو بین الاقوامی سطح پر جس وضاحت، بصیرت اور اعتماد سے پیش کیا،ترجمان پاک فوج نے اعلامیے میں کہا ہم اپنے سائنسدانوں اور انجینئرز کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آپریشن کو موثر بنایا، ہم تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع پر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا ، ترجمان پاک فوج نے ایک بار پھر واضح کیا کوئی بھی اس غلط فہمی نہ ر ہے کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرے گا، اگر ایسا ہوا تو ہمارا جواب ہمہ گیر اور فیصلہ کن ہو گا۔


















