ایسی مار ماریں گے ابھی نندن کو بھی بھول جائیں گے: عطا تارڑ
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے ہم دنیا اور دہشت گردی کے درمیان ایک دیوار ہیں، بھارت کو ہم پر الزام لگاتے ہوئے شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، ایسی مار ماریں گے ابھی نندن کو بھی بھول جائیں گے،قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عطاءتارڑ نے کہا گجرات کے قصائی کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکیں، اختلافی معاملات کا دفاعی اور خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، یہ جو آپس کے اختلاف ہیں یہ سیاسی ہیں، لیڈر آف دی اپوزیشن کو اپنے دادا کی بات یاد رکھنا چاہیے تھی، ذاتی انا سے نکلنا پڑے گا، آج بات صرف پاکستان کی ہے، بھارت سے متعلق بانی پی ٹی آئی اتنے ہی اچھے ہیں، جتنے ہمارے لیڈرز اور دشمن بدکردار، بدنیت اور بیوقوف، ن لیگی رہنما نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 9 لاکھ فوج موجود ہے، کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے، وہاں آج بھی مائیں بہنیں اپنے شہیدوں کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتی ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن اور سکیورٹی لیپس ہے، دہشت گردی کے متاثرہ بھی ہم اور دہشت گردی کا الزام بھی ہم پر لگے، سکھوں کا امریکہ میں قتل کون کراتا ہے؟ یہ بھارتی ریاست ہے جس کا کلبھوشن ہمارے پاس بند ہے، جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا تو دہشت گردوں کو انڈیا چینلز پر ٹائم دیا گیا، اگر اتنی جرات تھی تو ماسک اتار کر انٹرویو دیتے۔


















