پاکستان، بھارت کشیدگی سے گریز ،تحمل کامظاہرہ کریں،روس


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)روس نے پاکستان بھارت کو کشیدگی سے گریز اور تحمل سے رہنے کامشورہ دےدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کےساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے حالیہ علاقائی پیشرفت سے آگاہ کیا،اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات ، اشتعال انگیز بیان بازی کو مسترد کرتے ہوئے علاقائی امن کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے زور دیا پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا پختہ طور پر تحفظ کرے گا،بین الاقوامی، شفاف اور آزادانہ تحقیقات کےلئے تیار ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا اور کہادونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کریں،اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوں نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔