کراچی:(بیورورپورٹ)ترکیہ کا بحری جہاز خیر سگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا،پاکستان آمد پر ترکیہ ، پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں قیام کے دوران، TCG BÜYÜKADA کا عملہ پاک بحریہ کے اہلکاروں کےساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کرے گا،دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، ہم آہنگی اور بحری تعاون کو فروغ دینا ہے،ترک بحری جہاز کا خیر سگالی دورہ پاکستان ،ترکیہ کے مابین مضبوط ہوتے بحری تعلقات کا مظہر ہے۔
ترکیہ کا بحری جہاز خیر سگالی مشن پر کراچی پہنچ گیا،پرتپاک استقبال


















