ایرانی سفیر سے ملاقات،مودی جنگی سیاست سے اپنی بقا چاہتا ہے:فضل الرحمن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

فضل الرحمن نے ایرانی سفارتخانے میں سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی،شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقاءچاہتا ہے،بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی نے خطے میں امن وامان کے قیام پر اتفاق اور مولانا کو مسئلہ فلسطین پر جاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا،امیر جے یوآئی کو دورہ ایران کی دعو ت بھی دی۔