لاہور (مشرق نیوز) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکار ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ان سے منسوب کیے گئے جھوٹے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان سے منسوب کیے جانے والے کسی بھی جملے یا رائے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ ایسی کوئی بات نہیں کرتیں جو نفرت یا غلط فہمی کو جنم دے۔ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ان مشکل حالات میں ایک دوسرے کیلئے ہمدردی، نرمی اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت معاشرے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حساس ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط طرز عمل اختیار کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ غلط معلومات کو پھیلانا نہ صرف فرد واحد کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے مجموعی سماجی فضا بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ اداکارہ نے مداحوں اور عوام سے گزارش کی کہ وہ تصدیق شدہ معلومات پر ہی بھروسہ کریں اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔
ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ان سے منسوب کئے جانے والے بیانات کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان سے متعلق پھیلائے گئے جھوٹے بیانات سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔
ہانیہ عامر کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب



















