پاکستان اور بھارت کےساتھ منسلک رہیں گے،امریکی ناظم الامور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکی ناظم الامورنے کہاہے بدلتی صورتحال پر پاکستان اور بھارت کےساتھ منسلک رہیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے ملاقات کی ،علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسحاق ڈارنے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

نیٹالی بیکر نے اسحاق ڈار کو تناو میں کمی کی خواہش سے آگاہ کرتے ہوئے کہاامریکہ بدلتی صورت حال پر دونوں ممالک کے ساتھ منسلک رہے گا۔

دریں اثناترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عمانی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا،اسحاق ڈار نے خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی،بھارت کے پروپیگنڈا، یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا،عمان کے وزیر خارجہ نے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔