مدینہ منورہ: (نمائندہ خصوصی)حج آپریشن کاآغاز،پہلے طیارے کی سعودی عرب پرواز،مدینہ کے شاہ عبد العزیز ایئر پورٹ پر پاکستانی سفیر ،ڈائریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو اور پاکستان حج مشن کے افسروں نے استقبال کیا۔
پاکستان سے 393 عازمین حج کو لے کر قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز مدینہ ایئر پورٹ پہنچی،سرکاری حج سکیم کے تحت 88 ہزار 380 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،عازمین حج کو سعودی عرب لانے کےلئے حج فلائٹ آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، حج آپریشن میں قومی ایئر لائن کے علاوہ نجی ایئر لائنز بھی حصہ لیں گی،قومی ایئر لائن رواں سال 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کےلئے 280 خصوصی پروازیں چلائے گی۔
حج آپریشن کاآغاز،پہلے طیارے کی سعودی عرب پرواز



















