بھارتی میڈیا کی منفی رپورٹنگ صحافتی اقدار کاقتل عام ہے،فیک نیوز واچ ڈاگ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فیک نیوز واچ ڈاگ نے پہلگام واقعہ پر بھارتی میڈیا کے جھوٹ کاپول کھول دیا۔


31 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ میں فیک نیوز واچ ڈاگ نے نازک ترین حالات میں بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ منفی رپورٹنگ کو صحافتی اقدار کے قتل عام کے مترادف قراردیتے ہوئے کہاواقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے کی منظم مہم کا آغاز کرکے حملہ آوروں کا تعلق پاکستان آرمی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے عینی شاہدین ، بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ میں بڑا تضاد سامنے آیا، شام میں 2018 کے دوران لی گئی بچے کی دردناک تصویر کو پہلگام واقعہ کےساتھ جوڑا گیا ،انڈین جوڑے کی منظرعام پر آئی وضاحتی ویڈیو سے بھارتی بیانیے کو شدید دھچکا پہنچا،اے کے 47 تھامے شخص کی افغانستان میں لی گئی سال 2022 کی تصویر کو پہلگام واقعہ کا حملہ آور قرار دیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے ایٹمی جنگ کی دھمکی کی من گھڑت خبروں نے جلتی پر تیل کا کام کیا، اے آئی تصاویر کی مدد سے جائے وقوعہ پر خود ساختہ سینکڑوں لاشیں دکھائی گئیں،سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور فضائی حدود کی بندش سے دونوں ممالک شدید متاثر ہوں گے۔