لاہور:(خبر نگار)بے خوف پاکستانیوں کی دلچسپ میمز سے دہلی میں بیٹھے حکمران بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
بھارت نے سمجھاپاکستان میں بھونچال آ جائے گالیکن جواب میں پاکستانیوں نے ہنس ہنس کرایسا شور مچایابھارتی سوشل میڈیا صارفین نے خود ہی سوال اٹھا دیایہ لوگ ڈرنے کی بجائے مذاق کیوں بنا رہے ہیں؟۔
پاکستانی صارف نے لکھالڑائی اگر کرنی ہے تو صبح 9 بجے سے پہلے کر لو، 9:15پر گیس چلی جاتی ہے،کسی نے میمز میں دکھایا پاکستانی اب نہانے کےلئے بھی بھارت سے پانی مانگیں گے!کسی نے کہا آدھی دنیا کا قرض واپس کرنا ہے! عالمی دنیا بھارت کو حملہ نہیں کرنے دے گی، سب سکون سے سو جائیں،ایک صارف نے تو حد ہی کر تے ہوئے لکھا حکومت چاہتی ہے بھارت پاکستان پر قبضہ کرے تاکہ اب عوام پر خرچ بھی نہ کرنا پڑے اور آئی ایم ایف سے قرض بھی معاف ہو جائے۔
کراچی والوں نے حسب روایت بجلی پر لطیفے مارے بریکنگ، کراچی میں دھماکے کے بعد اندھیرا، آغاز ہو گیا؟ نہیں بھائی! محلے کا ٹرانسفارمر پھر اڑ گیا!،دل جلے کراچی والے نے لکھاڈئیر انڈیزن کراچی پر حملہ کرنا ہو تو موبائل فونز گھر پر چھوڑ کر آنا۔
ایک اور شاہکار ٹوئٹ میں کہا گیاجنگ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے دبئی میں ہونی چاہیے!،ایک نے لکھا بھارت کس چیز سے ڈرائے گا؟ پانی بند کرے گا؟ پہلے ہی قلت ہے! مارے گا؟ ہماری حکومت روز مارتی ہے! لاہور لے گا؟ لے جائے، آدھے گھنٹے میں واپس کر دے گا!۔
بے خوف پاکستانیوں کی دلچسپ میمز سے بھارتی پریشان



















