کے پی میں سینٹ الیکشن کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایڈوائزری کمیٹی نے خیبرپختونخوا کی سینٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد کردی۔

چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، وزیر قانونی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمن، عرفان صدیقی اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز کی جانب سےخیبرپختونخوا کی 12 سینٹ نشستوں پر انتخابات کرانے کی قرارداد پیش کردی کی گئی۔

بحث کی گئی تو ایم ڈبلیو ایم کے سوا تمام اراکین نے قرارداد کی مخالفت کردی ،ایڈوائزی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی کمیٹی اراکین کےساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔