لاہور (کرائم رپورٹر سے) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل سننے اور ریلیف کیلئے فوری احکامات بھی جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق، 4 انسپکٹرز، قیصر محمود، محمد اقبال، سجاد احمد اور مظہر الحق کی پروموشن کی درخواست پر رجسٹرار سی پی او کو ریلیف کا حکم دیا جبکہ انسپکٹر عبدالرحمان کی ضلع واپسی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اسی طرح سینئر ٹریفک وارڈن محمد احسن کے والد کی جانب سے پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کو ریلیف کی ہدایت دی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل اقبال کی والدہ کیجانب سے ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے سینئر کلرک شازیہ رفیق کی والد کو شہید قرار دینے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب کو ریلیف کی ہدایت دی جبکہ مرحوم سب انسپکٹر اصغر علی کے بیٹے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو بھی ریلیف کی ہدایت کی۔ اسی طرح کانسٹیبل ریٹائرڈ اخلاق احمد کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
پولیس ملازمین ،اہل خانہ کی فلاح و بہبود مشن ہے: ڈاکٹر عثمان انور
















