لاہور: (کورٹ رپورٹر)احتجاج،پولیس پر تشدد کیس، انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اے ٹی سی لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کیس پر سماعت کی،پولیس نے موقف اختیار کیا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے،انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر وزیر اعلیٰ کے پی، حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
















