کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے،حالات خراب نہیں کرنے دینگے: عظمیٰ بخاری

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاکات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے، پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،صوبے میں امن و امان کے قیام کےلئے پنجاب حکومت اقدامات کر رہی ہے، ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہابلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی،کیا سندھ میں گندم کا ریٹ سامنے آیا؟ سندھ میں کیا کسان کارڈ دیا گیا؟ پالیسی کے تحت حکومت نے گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا ہے، 110 ارب روپے کا پیکیج کسانوں کےلئے دیا ، 5000 روپے فی ایکڑ کسان کو دیا جائے گا، 25 ارب کا ویٹ سپورٹ پروگرام بھی دیا جائے گا، حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی لیکن نجی طبقے کو کہا گیا ہے وہ گندم کی خریداری کرے ،فلور ملز مالکان کو پابند کیا گیا ہے 25فیصد گندم کی خریداری کریں،بینک آف پنجاب کے ذریعے کسانوں کےلئے100 ارب کی کریڈٹ لائن دیں گے، کسان کارڈ کے ذریعے55 ارب کی خریداری کسان کرچکے ، گندم کے کاشت کاروں کو9500 ٹریکٹر دیئے گئے ہیں جس پر 10ارب کی سبسڈی دی گئی،صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کسی دوسرے صوبے نے کاشتکاروں کیلئے بروت اقدامات نہیں کیے، کسانوں سے گندم کی خریداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے، گندم کی نقل و حمل کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔