اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہیے، استحکام و قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ سٹیٹ کیسے بنے گی،دفاع کمزور ہو گا تو ملک کیسے ترقی کرے گا ۔
استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہابلوچستان والے کہتے ہیں جبری گمشدگیاں ختم ،،وسائل پر حق دو،سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا، آصف زرداری نے خود سندھ کا پانی بیچا اور مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں،جعفر ایکسپریس حملہ انٹیلی جنس ناکامی تھی ۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا ،پاکستان گلدستہ ،ہر عقیدے ، مسلک کی نمائندگی ہے، ملک میں آئین ،قانون غائب، چادر چاردیواری محفوظ نہیں، سب فریب زدہ نظام تلے جی رہے ہیں۔
زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب
















