اسلام آباد:(بیورورپورٹ)منشیات کی روک تھام کےلئے پاکستان کی کانفرنس طویل المدتی شراکت داری کی جانب اہم قدم ہے۔
اے این ایف اور قطر نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر اتفاق کرلیا ،قطر کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کے اعلیٰ سطحی وفد کو اے این ایف ہیڈکوارٹرز میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ،دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مذاکرات بھی ہوئے،اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کےلئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا،قطر پاکستان کی تکنیکی استعداد کو بڑھانے میں مدد دے گا، قطری مندوبین نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا۔
پاکستان،قطرمنشیات کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر متفق



















