رواں سال 89 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کرینگے:سردار یوسف

کراچی (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے عازمین حج کےلئے رواں برس بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے،کراچی میں حاجی کیمپ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا میں یہاں عازمین حج کی ٹریننگ کے مراحل دیکھنے آیا ہوں،وزارت کا عملہ یہاں موجود ہے تاکہ انتظامی طور سب عازمین حج کو سمجھا سکیں۔

رواں سال سرکاری سکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے، باقی تیاریاں بھی مکمل ہیں، کوشش ہے کسی کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں، وزیراعظم نے میری ذمے داری لگائی ہے تمام انتظامات اچھے ہوں، 2013 سے 2018 تک کا اچھا تجربہ رہا، سب سے سستا اور اچھا انتظام اس وقت کیا گیا تھا۔

اس وقت دوبارہ ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں،کراچی سے 21600 عازمین روانہ ہوں گے۔