اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بنچز کی مسلسل تبدیلیوں پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سوالات اٹھا دئیے۔
سنگل بنچ سے ڈویژن بنچ کیس منتقلی پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا قائم مقام چیف جسٹس کے پاس ایسے انتظامی سائیڈ پر آرڈر کرنے کا اختیار نہیں ، ایسا نہیں ہو سکتا سنگل بنچ کا کیس اٹھا کر ڈویژن بنچ میں لگا دیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا میرا اصولی موقف ہے کوئی کیس اس طرح ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا،جسٹس محسن اختر کیانی نے مسکراتے ہوئے وکیل سے مکالمہ کیا جا کر ان کو بتائیں معاملے پر دوبارہ غور کریں۔
بنچز کی مسلسل تبدیلی، جسٹس محسن اختر نے سوالات اٹھا دئیے


















