اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پی آئی اے پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا،عمران خان نے قومی ائیر لائن تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میںخواجہ آصف نے کہا21 سال بعد پی آئی اے پھر سے اربوں کا منافع بخش ادارہ بن گیا، شہباز شریف نے قیادت سنبھالی تو یورپین روٹ بحال ہوئے، پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے کا خسارہ اور قرض آسمان تک پہنچا ،لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی تھی،قومی ادارہ ایک مرتبہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا، چیئرمین پی آئی اے، ٹیم اور تمام ملازمین قابل تحسین ہیں۔
پی آئی اے پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا،خواجہ آصف
















