لاہور: (ہیلتھ رپورٹر،اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آفس سے واپسی پر اچانک سروسز ہسپتال کا دورہ کیا، ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی معائنہ کرکے بہتر انتظامات پر شاباش دی،ننھے مریض سے ہلکی پھلکی گفتگو ، خواتین سے مصافحہ ، حال چال بھی دریافت کیا۔
مریم نوازنے کہا جناح ، میو ہسپتال میں ایکشن لینے سے ہسپتالوں کے حالات میں بہت بہتری آئی، جناح ہسپتال میں ادویات ڈبوں میں بند پڑیں لیکن مریضوں کو نہیں مل رہی تھیں، فوری ایکشن کی وجہ سے مریضوں کو ریلیف ملا، سروسز ہسپتال سے خوش ہوکر جارہی ہوں، کسی نے نہیں کہا ادویات باہر سے لانا پڑیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا عوام کےلئے ہسپتالوں کو چیک کرنا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ کا م نہیں کرے گا تو نیچے والے لوگ کیسے کام کریں گے، فیلڈ میں جاکر حالات کا جائزہ لینا وزیراعلیٰ کا کام ہے، آفس میںکرسی پر نہیں بیٹھ سکتی،وزیراعلیٰ کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہنا نہیں،ادویات فراہم کرنا حکومت کا کام ہے،عوام کے مفاد میں بہترین فیصلے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
دریں اثنا پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،مریم نوازنے سرکاری ہسپتالوں میںریفرل سسٹم کے نفاذ کےلئے جامع پلان طلب کر لیا ،مراکز صحت، ہیلتھ کلینک اور چھوٹے ہسپتالوں سے سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں مریضوں کا بے جا لوڈ کم کرنے کےلئے فول پروف ریفرل سسٹم نافذ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میںفیصلہ کیا گیا ٹیکساس، جدہ، دوحہ کی طرز پر لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سٹی قائم کیا جائے گا،عالمی معیار کے میڈیکل سٹی کے قیام کےلئے پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی،مریم نواز نے میڈیکل سٹی لاہور کےلئے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید برآں پنجاب حکومت نے کاشتکاربھائیوں کےلئے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی ، بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پرروک ٹوک نہیں ہوگی، پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکارکو فصل کاپورافائدہ مل سکے گا، وزیراعلیٰ نے گندم کےلئے ڈی ریگولیشن اورفری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دےدی ، پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















