اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے عمران خان نہیں بات کرنے والوں کو قائل کیاجائے۔
اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا بانی پی ٹی آئی تو پہلے ہی سے قائل ہیں،اڈیالہ جیل تک رسائی والا اپنی اہمیت بنانے کےلئے نیا شوشا چھوڑ دیتا ہے، ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لیے پھرتا ہے،بانی پی ٹی آئی تو پہلے سے ہی قائل ہیں اور چھت پر کھڑے ہو کر ڈیڑھ سال سے دہائی دے رہے ہیں، بیانات پی ٹی آئی کے اندرونی جھگڑوں کا شاخسانہ ہیں،کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ہمدردی ہے نہ پارٹی سے۔
عمران خان نہیں بات کرنے والوں کو قائل کیاجائے:عرفان صدیقی
















