پاکستان میں عید الفطر آج جوش وخروش سے منائی جارہی ہے

اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور(بیورورپورٹ)چاند نظر آگیا،پاکستان میں عید الفطر آج جوش وخروش سے منائی جارہی ہے۔

قبل ازیں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد کہاملک کے کئی شہروں سے چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، ملک بھر میں عید الفطر آج بروز پیر منائی جائےگی۔

عید الفطر کے موقع پر شہر شہر قریہ قریہ نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوں گے،ملکی ترقی وخوشحالی ،فلسطینیوں،کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، ہزاروں اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔