دھی رانی پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا : اشرف جنجوعہ

لاہور (انٹرویو: میاں ساجد) پنجاب کی سطح پر نادار محروم طبقات کیلئے دھی رانی پروگرام تاریخی اہمیت کا حامل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق پہلا مرحلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا جس میں 1500 اجتماعی شادیوں کو بھر پور ذمہ داری سے انجام دیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں بھی در خواستوں کو آئن لائن قابل قبول جبکہ ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹرز کے دفاترز میں براہ راست بھی وصول کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلہ میں بھی پنجاب بھر کی 1500 دلہنوں کو نقد ایک لاکھ کی سلامی فرنیچر ملبوسات اور دیگر ضروری سازوسامان کے تحائف پیش کرکے انہیں عزت سے رخصت کیا جائیگا جبکہ دلہنوں کے عزیز و اقارب کیلئے دعوت شیراز کا بھی اہتمام ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر پنجاب اشرف جنجوعہ کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں دھی رانی پروگرام کا فیز 2 کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس کے تحت درخواست گزاروں کی براہ راست اور آئن لائن پورٹل میں جمع شدہ درخواستوں کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے اس پر دن و رات عملی کاوشیں جاری ہیں جس میں گورنمنٹ آف دی پنجاب کی جانب سے شفاف طریقہ کار واضح کیا گیا جبکہ آئن لائن پورٹل کے ذریعے اس میں آسانیاں بھی پیدا کی گئی ہیں جس کا آسان طریقہ کار ہے پورٹل ہے۔ punjab.gov.pk mp. پر شہری گھر بیٹھے اس میں اندراج کرکے دلہن کے کوائف کو درج ذیل تفصیل کے ساتھ پر کرکے پورٹل میں اندراج کرکے آئن لائن ہی بھیج سکتے ہیں جو قابل قبول ہیں جبکہ ایسی درخواستوں کو براہ راست وصول کرنے کیلئے ضلعی آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کے دفاتروں میں بھی جمع کروایا جاسکتا ہے۔ ان اجتماعی شادیوں کے پروگراموں کو 5 اپریل 2025ءکو مختلف اضلاع میں تقریبات منعقد کی جائینگی جس میں دلہنوں کو قیمتی تحائف اور ایک لاکھ کی سلامی اور قیمتی ملبوسات سے نوازیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا دھی رانی پروگرام نہ صرف محروم طبقوں کی ایسی معاونت ہے بلکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا وہ تاریخ ساز اقدام ہے جس سے پنجاب کی دھی رانی کو عزت بھی ملی ہے اور اس کی شادی کی تمام اخراجات حکومت پنجاب نے خود اٹھا کر ثابت کردیا۔ نادار اور محروم طبقات کا احساس حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔ انکے سروں پر دست شفقت کاہاتھ رکھ کر پنجاب کی اس روایت کو زندہ کیا ہے کہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتیں ہیں۔ پہلے فیز میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 50 شادی شدہ جوڑوں بشمول 1500 کی شادیاں بحسن و خوبی منعقد ہوئیں ہیں جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تمام مصروفیات کو چھوڑ کر ان بیٹوں کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھنے کیلئے انہیں خود رخصت کیا ہے اور دھی رانی پروگرام کے دوسرے فیز کو بھی بھرپور ذمہ داری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا جس میں اب تک ہمیں صوبائی دارالحکومت کی سطح پر آئن لائن پورٹل کے ذریعہ اب تک ہمیں 30 درخواستیں موصول بھی چکی ہیں جن کی تحصیل کی سطح قائم کمیٹی نے تصدیق بھی کرلی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اشرف جنجوعہ نے بتاتے ہوئے سیکنڈ دھی رانی پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شیڈول کے مطابق 9 اپریل 2025ءڈسٹرکٹ رحیم یار خان اجتماعی شادیوں میں شرکت کرنی والی 67 دلہنیں شرکت کریں گی۔ 9 اپریل 2025ءڈسٹرکٹ راجن پور 110 دلہنیں اس پروگرام کا حصہ ہیں۔ 4 اپریل 2025ءمظفر گڑھ 200 دلہنیں، 10 اپریل 2025ءضلع ڈی جی خان میں 50 دلہنیں۔، 11 اپریل 2025ءضلع ملتان اور خانیوال میں 125 دلہنیں، 12 اپریل 2025ءضلع لیہ میں 150 میںدلہنیں، 12 اپریل 2025ءبھکر میں 125 دلہنیں، 15 اپریل 2025ءپاکپتن، اوکاڑہ اور ساہیوال میں 75 دلہنیں۔ 15 اپریل 2025ءبہاولنگر 45 دلہنیں، 16 اپریل 2025ءبہاولپور اور لودھراں میں 125 میں دلہنیں، 21 اپریل اپریل 2025ءسرگودھا اور خوشاب میں 150 دلہنیں، 24 اپریل اپریل 2025ءفیصل آباد جھنگ چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 110 دلہنوں کی مشترکہ شادیاں فیصل آباد میں منعقد ہوں گی۔ 28 مئی 2025ءگوجرانوالہ گجرات ، ناروال، سیالکوٹ، منڈی بہاو الدین اور حافظ آباد میں 50 دلہنوں کی مشترکہ شادیوں کو پروگرامانعقاد پذیر ہوگا۔ 29 مئی 2025ءراولپنڈی جہلم، اٹک اور چکوال میں 75 دلہنوںکو اس پروگرام میں شریک کیا جائیگا۔ انکی اجتماعی شادیوں کا پروگرام راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ 5 مئی مئی 2025ءلاہور، قصورشیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کی 100 دلہنوں کو اس پروگرام میں شمار کیا جائیگا جن کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام لاہور میں منعقد ہوگا۔