پشاور:(بیورورپورٹ)جے یوآئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کا”گوربا چوف “قرار دےدیا۔
اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود فضل الرحمن کےخلاف ہرزہ سرائی کر کے ،پی ٹی آئی ،جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کر رہا ہے،گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت ، غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہو گا، علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں، پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں، علی امین گنڈا پور اپنی حکومت کو دوام دینے کےلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی قیادت پارٹی کے اندر سازشیوں پر نظر رکھے،اپوزیشن گرینڈ الائنس کو کمزوری نہ سمجھا جائے
گنڈا پور پی ٹی آئی کا ”گوربا چوف“کیخلاف ہرزہ سرائی سے باز نہیں آرہا،جے یوآئی
















