جعفر ایکسپریس کےحملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ( ) حکومت نے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی ،حکومت نے دہشتگردی کے خلاف واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنایا۔


اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا روایتی و ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشتگردوں اور شرپسندوں کے سدباب کیلئے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات کی گئی اور کہا گیا کہ قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کے مواد کا سدباب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملکی سلامتی و ہم آہنگی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔