اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے،پشاور ،کوہاٹ، بونیر، صوابی و گرد و نواح میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی،مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ،گہرائی 198کلومیٹر تھی،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
پی ڈی ایم اے نے کہازلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ایمرجنسی آپریشن تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کےساتھ رابطے میں ہے۔
اسلام آباد،پشاور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے


















