برطانوی پارلیمنٹ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو ایوارڈ سے نواز دیا
لندن:(مشرق نیوز)برطانوی پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر کو تعریفی ایوارڈ سے نواز دیا،پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ میں شاندار تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اداکارہ نے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے پر خوشی و فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرنا بڑا اعزاز ،قابل فخر لمحہ ہے،خواہش ہے ملکر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں اور باہمی تعاون کےساتھ آگے بڑھیں،پاکستانی کمیونٹی کو متحد اور مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔



















