پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ، 23 مارچ کا دن ہمارے آباﺅ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے: رانا تنویر حسین

مریدکے (نمائندہ خصوصی)یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے جو ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آبا¶ اجداد نے ایک آزاد، خودمختار اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کیا تھا۔انہوںنے قراردادِ پاکستان کی منظوری نے ایک ایسے وطن کی بنیاد رکھی، جہاں ہم آزادی اور خودمختاری کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ میں اس موقع پر میں پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوںجو ہر مشکل گھڑی میں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور قوم کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ ہماری افواج نہ صرف ملکی سرحدوں کی محافظ ہیں بلکہ قدرتی آفات اور قومی بحرانوں میں بھی ہمیشہ صف اول میں کھڑی ہوتی ہیں۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ آج کے دن ہم سب کو مل کر یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ قومی اتحاد، قربانی اور پختہ ارادے کے ساتھ ہم پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔