لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنر ہاﺅس لاہور میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سول ایوارڈز دینے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملک کے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے والوں میں سول ایوارڈز تقسیم کئے۔ مختلف شخصیات کو صدر پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ کولین ڈیوڈ مرحوم کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جو کہ انکی اہلیہ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے وصول کیا۔ میاں عزیز احمد مرحوم کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جو ان کے صاحبزادے میاں رفیق احمد نے وصول کیا۔ سلمیٰ اعوان کو ستارہ امتیاز ،معروف اداکار حامد رانا اور شیبہ حسن، معروف گلوکار فریحہ پرویز ،عامر اشتیاق کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔گورنر پنجاب نے ڈاکٹر رفیع الدین، احمد شکیل بٹ، روباب سکندر کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔اینکر پرسن کامران شاہد، منیب فاروق، سینئر صحافی نصر اللہ ملک اور مزمل سہروردی کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
گورنر ہاﺅس لاہور میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سول ایوارڈز دینے کی تقریب
















