اوول (مشرق نیوز) پانچ ٹی 20میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو شاہینوں کیلئے کارگر ثابت نہ ہوا، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی بولرز کی خوب درگت بنائی۔
میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، کیویز کی جانب سے فن ایلن 50 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ٹم سائفرٹ نے 44، مارک چیپمن نے 24 اور ڈیرل مچل نے 29 رنز بنائے۔ اسی طرح جمی نیشم اور مچل ہائے 3،3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ مائیکل بریسویل 46 اور زاکرے فاکس 3 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 3 ، ابرار احمد نے اور عباس آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی کوئی وکٹ نہ لے سکے، شاہین آفریدی اور شاداب خان بغیر کوئی وکٹ لئے 49،49 رنز کے عوض مہنگے ترین باو¿لر ثابت ہوئے۔
ہدف کے تعاقب میں کھیل کے آغاز میں ہی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ٹیم تو چل میں آیا عملی نمونہ بن کر رہ گئی، پاکستان کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے صرف عبدالصمد 44 اور عرفان خان 24 رنز بنا پائے۔ اوپنر محمد حارث 2، حسن نواز ، کپتان سلمان آغا ، عباس آفریدی اور شاداب خان ایک ، ایک رن بنا کر چلتے بنے جبکہ خوشدل شاہ اور حارث روف نے 6،6 اور ابرار احمد ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
یوں پاکستان کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 105 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ میزبان نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4 اور زاکرے فاکس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ول اوررک ، جمی نیشم اور ایش سوڈھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
بیٹنگ چلی نہ بولنگ، پاکستان چوتھے ٹی 20 میں ناکام، سیریز کیویز کے نام
















