لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی طرف سے سپیشل بچوں کےلئے سپیشل عیدی، صوبے بھر کے سپیشل ایجوکیشن اداروں میں سپیشل طلبہ کو عید گفٹ کی فراہمی کاآغازکردیاگیا،عید تعطیلات سے قبل 40ہزار بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائےگا۔
معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہورمیں 3سپیشل ایجوکیشن اداروں میں خود جا کر وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کئے، عید مبارک کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا،وزیراعلیٰ کی طرف سے عید گفٹ ملنے پر سپیشل طلبہ نے اظہار مسرت کیا اور اپنے پیارے معصومانہ انداز میں شکریہ ادا کیا،ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن کالج کے لان میں پودا بھی لگایا،مریم نوازنے کہاسپیشل بچوں کو عید گفٹ دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں،سپیشل بچوں کو خوش دیکھنا بڑی خوشی ہے،پنجاب بھر میں نئے و منفرد پراجیکٹ لارہے ہیں۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ مریم نوازنے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا پانی قدرت کی انمول نعمت ہے ،تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پانی زندگی کی علامت و محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،پانی کو بچانے کےلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے،ہر بوند قیمتی ہے ،روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنے کےلئے شعور بیدار کرنا ہو گا،مریم نواز نے کہاآبی ذخائر کے تحفظ کےلئے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلیں شدید قلت کا شکار ہو سکتی ہیں،عوام پانی کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں ،اہم مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرکے عملی اقدامات کریں۔
سپیشل بچوں کو عید فراہمی کاآغاز،پانی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے‘مریم نواز
















