لاہور: (خبر نگار)پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنےوالی پرواز پی کے 860 سے لاہور ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا یا، پرندہ بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ،300 سے زائد مسافر سوار تھے، بوئنگ 777 طیارے کے پرزوں کو نقصان پہنچا، انسپکشن کے بعد گراونڈ کر دیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے نے کہاطیاروں سے پرندے ٹکرانے سے شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،سدباب کیلئے سنجیدہ اقدامات لئے جانے چاہئیں۔
پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا


















