اسلام آباد: (بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے کہاہے اسرائیل پر پالیسی نہیں بدلی،شہریوں کے تل ابیب جانے کی کوئی معلومات نہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا پاکستانیوں کے اسرائیل جانے کی خبروں پر معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، صورتحال واضح ہونے پر ہی تبصرہ کیا جا سکے گا،میزائل و دفاعی صلاحیتیں ملکی سلامتی و استحکام کےلئے ہیں، پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ ،ناقابل تسخیر ہے، سفری ایڈوائزری کا جاری ہونا کسی بھی ملک کا اپنا معاملہ ہے تاہم امریکہ کی پاکستانیوں پر پابندیوں کی اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ،رپورٹس کی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی تردید کر دی۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہاافغان ناظم الامور کی طلبی معمول کا حصہ ہے،پاکستان مسلسل اپنے تحفظات سے افغانستان کو آگاہ کر رہا اور تمام چینلزکے ذریعے موقف پہنچایا جا رہا ہے، عالمی برادری کو افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کا کہتے ہیں، افغان مہاجرین کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن برقرار ہے، کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،طورخم بارڈر گزشتہ روز کھولا گیا، پیدل مسافروں کو جمعہ سے سفر کی اجازت ہو گی، طورخم بارڈر 15 اپریل تک کھلا رہے گا ، مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے۔
شفت علی خان نے کہابارڈر پوسٹ کی تعمیر روکنے کابنیادی مطالبہ تسلیم کر لیا گیا،دفتر خارجہ کے افسر انسانی سمگلنگ میں ملوث نہیں،سوشل میڈیا رپورٹس پر تحقیقات کےلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی جائے گی،بھارت نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی ابھی تک مذمت نہیں کی، بھارت کا پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونا واضح ہے۔
شہریوں کے اسرائیل جانے کی کوئی معلومات نہیں،دفتر خارجہ


















