اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی شرعی عدالت کابڑا فیصلہ، روایات و رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار دےدیا،شریعت کورٹ نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی۔
فیصلے میں کہا گیابنوں میں چادر ، پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق ایسے رسم و رواج رائج ہیں نہ کوئی اہمیت ہے،چادر ، پرچی کے نام پر خواتین وراثت سے محروم کیا جاتا ہے، اسلام سے قبل زمانہ جہالت میں خواتین کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا،فیصلہ فوزیہ جلال شاہ کی درخواست پر چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمن کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سنایا ۔
خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی ہے،وفاقی شرعی عدالت


















