جنوبی وزیرستان میں تین اہم شاہراہوں پر کرفیو نافذ کردیا گیا

پشاور (مشرق نیوز) جنوبی وزیرستان میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک 3 اہم شاہراہوں پر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو کے سبب عزیز آباد چوک سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی، لدھا سے مکین تک بھی سڑک کرفیو کے سبب بند رہے گی۔

بی بی راغزئی سے جنڈولہ تک بھی کرفیو نافذ رہے گا جس کی وجہ سے سڑک بند ہے۔دوسری جانب شمالی وزیرستان میں رزمک سب ڈویڑن میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، شندوری نواز پل سے میلوگئی پل پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل د±وسَلی میں گڑدائی اور خارسین تک بھی کرفیو کی وجہ سے سڑک بند ہے۔