گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کاتشدد،سر پر اینٹ ماردی،صلح،مقدمہ واپس

لاہور:(کلچرل رپورٹر،کرائم رپورٹر)گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کاتشدد،سر پر اینٹ ماردی،صلح ہونے کے بعد مقدمہ واپس لے لیا گیا۔

قبل ازیںگلوکارہ نصیبو لال نے شوہر نوید کےخلاف تشدد اور مار پیٹ کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاون میں درج کر ایا ،ایف آئی آر کے مطابق شوہر نوید نے گھر آکر تشدد کا نشانہ بنایا، گالم گلوچ کی ، سر پر اینٹ دے ماری ،چہرے ،سر پر شدید چوٹ آئی۔

بعدازاںگلوکارہ شاہد لال کے بھائی نے کہا بہنوئی غصے کا تیز ہے ،سمجھا بجھا کر معاملہ نمٹادیا ،بہن ،بہنوئی کے درمیان اکثر چھوٹے موٹے جھگڑے ہوجاتے ہیں لیکن اب ہاتھا پائی کی وجہ سے ایف آئی آر درج کرانے کی نوبت آئی،دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی ،بہنوئی نے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ،دوسری جانب گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر کےخلاف مقدمہ واپس لینے کی تصدیق کردی ۔