اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر افسروں کی پروموشن کےلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ بلانے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دئیے اگر اوپر دیانتداری ہوتی تو پھر نیچے بھی ہوگی، اوپر ٹھیک نہ ہو تو نیچے بھی نہیں ہو سکتا،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے استفسار کیاجواب دیں ایف بی آر افسروں کو ایڈمن پول میں شامل کرنا قانونی طور پر درست ہے یا نہیں؟ اگر قانونی حیثیت ہے تو افسر کو کتنے عرصے تک ایڈمن پول میں رکھا جا سکتا ہے؟،ایف بی آر حکام مطمئن نہ کر سکے تو چیئرمین ایف بی آر کو طلب کریں گے، عدالتی سوالات کے واضح جواب دیں آئندہ سماعت پر حکم امتناع ختم کر دوں گا،عدالت نے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی۔
اوپر والوں میں دیانتداری نہ ہو تو نیچے بھی نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ



















