اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر تعینات کردہ 5 جوڈیشل افسروں کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھجوا دیا۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے 5 ڈائریکٹرز کو واپس اپنے محکموں میں بجھوانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،افسروں میں سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل سیشن جج عامر منیر، ڈاکٹر رائے خان، راجہ جہانزیب اختر اور سول جج شازیہ منور مخدوم شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں جوڈیشل افسروں کو قواعد کے تحت مقررہ وقت میں لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،جسٹس منصور علی شاہ کے بعدجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کاانچارج مقرر کردیا گیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ 5 جوڈیشل افسرلاہور ہائی کورٹ واپس



















