اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا صدر کا خطاب آئین کی ضرورت ہے، ان کے دیئے گئے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں گے،نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی نہیں ہونی چاہیے تھی مگر یہ پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے،پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات تو کبھی ہوئے ہی نہیں تھے، میں تو پہلے بھی کہہ رہا تھا مذاکرات نہیں ہو رہے ، لوگ مانتے ہی نہیں،وزیر دفاع نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اگر ہزاروں کی تعداد میں طالبان کو نہ لاتے تو آج دہشت گردی ختم ہو چکی ہوتی۔
صدر کا خطاب آئین کی ضرورت، ایجنڈے پر عمل پیرا ہونگے: خواجہ آصف


















