دبئی:(ایم این پی)بھارتی کپتان روہت شرما نے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
چیمپیئنزٹرافی کے فائنل کےلئے نیوزی لینڈ کے کپتان سینٹنر اور روہت شرما ٹاس کرنے میدان میں اترے تو بھارتی کپتان منفی ریکارڈ بنانے سے محض چند منٹ دور تھے،ٹاس کیوی کپتان نے جیتا تو روہت شرما نے مسلسل ٹاس ہارنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا،چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سمیت بھارت ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل 15 میچوں میں ٹاس ہارا،روہت شرما کی قیادت میں مسلسل 12 واں میچ ہے جس میں وہ ٹاس نہ جیت سکے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

















